the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
بنگلور ۔ 15۔ ڈسمبر ( یواین آئی)شیر کے 4انسانوں کو ہلاک کردینے کے واقعہ سے بے پروا اور بے خوف والینٹرس شیروں کے لئے محفوظ اور کرناٹک کے محفوظ جنگلاتی علاقوں میں شیروں کی گنتی کے کام کا کل سے آغاز کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے یواین آئی کے نمائندہ کو بتایا کہ حالانکہ حال ہی میں ایک آدم خورشیر نے باندی پور اور ناگراہونے جیسے جنگلاتی علاقوں میں 4آدمیوں کو ہلاک کردیا ۔ اس کے باوجود 800والینٹرس چار سال کے طویل وقفہ کے بعد ایک ہفتہ طویل شیروں کی گنتی کے کام میں حصہ لینے کوشاں ہیں ۔ محکمہ نے والینٹرس کو اپنے ساتھ کیمرے ‘ سیل فونس اور کیمرہ لگے سل فونس لے جانے سے منع کردیا ہے کیونکہ ایسا محسوس کیا گیا ہے کہ والینٹرس شیروں اور دوسرے جنگلی جانوروں کی



قریب سے تصویر لینے میں اگر دلچسپی لینے لگیں تو اس سے جنگلی جانور پریشان ہوسکتے ہیں ۔ شیروں کی گنتی کے کام کے بعد اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ باندی پورعلاقہ یہ دعویٰ کرے گا کہ اسے ’’شیروں کا جنگل‘‘ قرار دیا جائے کیونکہ یہاں شیروں کی تعداد 105سے زائد ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ 2009-10کے دوران کی گئی گنتی کے دوران ان کی تعداد 95تا105بتائی گئی تھی ۔ آخری مرتبہ ملک بھرمیں کی گئی شیروں کی گنتی کے دوران یہ انکشاف ہوا تھاکہ سب سے زیادہ شیر آسام کے کانجی رنگا میں پائے گئے ۔ ان کی تعداد 100تا110تھی ۔ اس لئے اسے ’’ شیروں کا جنگل ‘‘ قرار دیاگیا ۔ باندی پور میں شیروں کی علاقائی لڑائی میں شدت پیدا ہورہی ہے ۔ اس لئے یہاں شیروں کی تعداد میں اضافہ کا غالب امکان ہے ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.